Book Name:Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ
مسلمان، نیک، عبادت گزار، پرہیز گار اور اپنے اپنے دور کی بلند رُتبہ شخصیات تھے۔
جو اسلامی بھائی عربی پڑھنا جانتے ہیں، انہیں چاہئے کہ امام سُیُوطِی رحمۃُ اللہ علیہ کے یہ 6 رسائِل ضرور پڑھیں اور جنہیں عربی پڑھنا نہیں آتی، ان کے لئے بھی خوشخبری ہے کہ آخری نبی کے والدین کریمین کے نام سے اُردو زبان میں ایک جامع کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ www.dawateislami.net سے یہ کتاب ڈاؤنلوڈ کیجئے! پڑھیئے! اور ایمان تازہ کیجئے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
رسائِلِ امیرِ اہلسنت کی مدنی بہار
پیارے اسلامی بھائیو!آج کے دَور میں اللہ پاک نے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُم ُالْعَالِیہ پر بھی بہت کرم نوازیاں فرمائی ہیں،امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی طرح آپ بھی تصنیف و تالیف کا بہت شوق رکھتے ہیں اور الحمد للہ!آپ کے قلم میں بھی اللہ پاک نے تاثیر عطا فرمائی ہے،آپ کے لکھے ہوئے دِینی رسائِل اور کتابیں پڑھ کر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہو اہے۔یُوپِی ہند کا واقعہ ہے، ایک شخص جو غیر مُسْلِم تھا اور مسلمانوں سے بہت ہی نفرت کیا کرتا تھا۔ اُس کی قسمت کا ستارہ چمکا اور اس کو کہیں سے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ کا رِسالہ احترامِ مسلم مِل گیا۔ اس نے جب یہ رسالہ پڑھا تو حیران رہ گیا کہ میں جن مسلمانوں سے نفرت کرتا ہوں، اُن کا مذہبِ اسلام کتنا پیارا ہے، بس یہ رسالہ پڑھ کر اس کے دِل میں اسلام کی محبّت بیٹھ گئی، کچھ دِن بعد اس کی چند اسلامی بھائیوں سے