Book Name:Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ
پڑھنے، لکھنے،سمجھنے اور یاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔احادیث ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ مُبَارَک سے نکلے ہوئے الفاظ ہیں، اَحادیث کا ایک ایک لفظ عِلْم و حِکمت کا سمندر ہے، ان لفظوں میں قیامت تک آنے والوں کے لئے روشنی ہے، نُور ہے، ہدایت ہے۔ مگر افسوس! اب اَحادیث پڑھنے کا شوق کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔
پہلے کے مسلمان حدیثیں پڑھنے کے بہت شوقین تھے، ان بلند رُتبہ لوگوں کو اگر خبر مِل جاتی کہ فُلاں جگہ ایک شخص ہے جو ایک حدیث جانتا ہے تو یہ صِرْف ایک حدیث سننے کی خاطِر گھر بار چھوڑتے، کاروبار بند کرتے اور ہزاروں کلو میٹر کا سَفَر طَے کر کے صِرْف ایک حدیث پڑھنے چلے جایا کرتے تھے۔
حضرت زکریا بِن عدّی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت عبد اللہ بن مُبَارَک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی وفات کے بعد میں نے انہیں خواب میں دیکھ کر پوچھا: مَافَعَلَ اللہ بِکَ اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟آپ نے جواب دیا:طَلَبِ حدیث کے لئے سَفَر کے سبب اللہ پاک نے میری مغفرت فرما دی۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!اس پُر فتن دَور میں آپ کی دعوتِ اسلامی الحمد للہ!حدیثِ پاک کی بھی خدمت میں مَصْرُوف ہے، اللہ پاک کے فضل اور اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطا سے دعوتِ اسلامی نے احادیثِ مصطفےٰ تک رسائی کو آسان بنایا ہے، اگر ہم دِل میں احادیثِ کریمہ پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کی بَرَکَت سے بڑی آسانی