Book Name:Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ
گوشہ نشین ہو گئے تھے، اس کے بعد سے آپ کے صِرْف دو ہی کام تھے: کتابیں لکھتے اور اللہ پاک کی عبادت میں وقت گزارا کرتے تھے۔([1])
آپ نے سینکڑوں کتابیں لکھی ہیں، دِینی موضوعات میں کم ہی عنوانات ہوں گے، جن پر آپ کی کتاب نہ ہو، ورنہ *عِلْمِ تفسیر میں آپ کی کتابیں ہیں *عِلْمِ حدیث میں آپ نے کئی کتابیں لکھی ہیں *تَصَوُّف اور فِکْرِ آخرت وغیرہ کے عنوانات پر آپ نے کتابیں لکھی ہیں *فقہ میں آپ کی کتابیں ہیں *غرض تقریباً ہر عنوان پر آپ کی کوئی نہ کوئی کتاب، کوئی نہ کوئی رسالہ عموماً مِل ہی جاتا ہے۔
امام سُیُوطی اور خِدْمتِ والدین مصطفےٰ
*تصنیف و تالیف کے میدان میں ایک بہت ہی اَہَم کام جو آپ نے کیا ہے، وہ آپ کے 6 رسائل ہیں، جن میں آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے والدَین کریمین مسلمان تھے۔بعض لوگ تھے جومَعَاذَ اللہ !والدَینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مسلمان نہیں مانتے تھے،شاید امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پہلی شخصیت ہیں، جنہوں نے اس موضوع پر باقاعِدہ کتابیں لکھیں اور پِھر ایک دو نہیں بلکہ پُورے 6 رسالے لکھے اور ان میں قرآن و حدیث کی روشنی میں مضبوط دلائل کے ساتھ یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام سے لے کر حضرت عبد اللہ و آمنہ رَضِیَ اللہ عنہما تک پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نسب میں جتنے مرد اور جتنی خواتین ہیں، سب کے سب