Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ

Book Name:Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ

پیاری پیاری عادات ہیں،  اللہ  پاک ہمیں بھی ایسی پیاری پیاری عادات نصیب فرمائے۔ کاش! ہمیں بھی تقویٰ و پرہیز گاری مل جائے، کاش! نیک کاموں کی محبّت اور گُنَاہوں سے نفرت عطا ہو جائے، کاش! سُنّت کی مُحَبَّت ملے اور نیک لوگوں  کی برکتیں لُوٹنے کا موقع نصیب ہو جائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدرسۃ المدینہ بالغان

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ!  اس دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کو عام کرنے،  صحابہ و اَہْلِ بیت، اَوْلیا و عُلَما کی محبّت دِل میں ڈالنے اور اُمّت کو نیک کاموں کی طرف راغب کرنے میں مصروفِ عمل ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو جائیے، 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکریم!اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔

حدیثِ پاک میں ہے: تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔([1]) *قرآنِ مجید  اللہ  پاک کی کتاب ہے *بندوں کے نام رَبِّ کریم کا پیغام ہے *مگر افسوس! آج مسلمان قرآنِ کریم سے بہت دُور ہوتے جا رہے ہیں *بہت لوگوں کو اُوپر دیکھ کر بھی دُرست قرآنِ مجید پڑھنا نہیں آتا *جو پڑھ لیتے ہیں وہ بھی تَجْوِید اور مخارج کی ایسی غلطیاں کرتے ہیں، جن کے سبب نماز ہی نہیں ہوتی۔  الحمد للہ!  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی قرآن کا فیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے *مسجدوں، دُکانوں اور


 

 



[1]... بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب خیرکم من ...الخ، صفحہ:1299، حدیث:5027۔