Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ

Book Name:Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ

مارکیٹوں وغیرہ  میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگائے جاتے ہیں *صِرْف35 سے  45 منٹ کی کلاس ہوتی ہے *اس میں دُرُست تجوید و قراءت کے ساتھ قرآن پڑھنا بھی سکھایا جاتا ہے *فرض عُلُوم بھی بتائے جاتے ہیں *سنتیں اور آداب بھی سکھائے جاتے ہیں اور *ترجمہ و تفسیر سُننے کا بھی موقع ملتا ہے آپ بھی اس میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی۔

دعائے عطار:یا  اللہ  مدرسۃ المدینہ بالغان، بالغات پڑھنے پڑھانے والوں اور والیوں کو پلک جھپکنے میں پلصراط پار کرلینے کی سعادت عنایت فرما۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت   صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِيْ فَقَدْ اَحَبَّنِيْ وَمَنْ اَحَبَّنِيْ كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مُحَبَّت کی اس نے مجھ سے مُحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مُحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

ہاتھ ملانے کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو !آئیے!شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے رسالے101 مدنی پھول سے ہاتھ ملانے کی چند سنتیں و آداب سنتے ہیں: پہلےدو فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ملاحظہ ہوں:*جب


 

 



[1]...تاریخ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔