Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ

Book Name:Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ

کے ساتھ حدیثیں پڑھ بھی سکتے ہیں اور انہیں سمجھ بھی سکتے ہیں *مکتبۃ المدینہ کی کتاب ہے:فیضانِ ریاضُ الصَّالحین۔اس میں 1896 اَحادیث آسان ترجمہ و تشریح کے ساتھ دَرْج کی گئی ہیں *مکتبۃ المدینہ کی ایک کتاب ہے:اَنْوَارُ الْحَدیث(اس میں ایمانیات اور نماز، روزہ وغیرہ سے متعلق حدیثیں جمع کی گئی ہیں) *اسی طرح اور بھی حدیث کی کتب پر کام کیا گیا ہے اُنہیں دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے اور پڑھا بھی جاسکتا ہے۔

فیضانِ حدیث  موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو!الحمد للہ!دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی احادیثِ کریمہ کی خِدْمت میں مَصْروف ہے،اس سلسلے میں الحمد للہ!دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے  بہت ہی پیاری،نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام فیضانِ حدیث جاری کی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں حدیثِ پاک کی بہت مشہور کتاب مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی آسان اُردو شرح مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح  اس کے عِلاوہ فیضانِ ریاضُ الصَّالحین،اَرْبَعِینِ حنفیہ ،منتخب حدیثیں اور اَرْبَعِیْنِ نَوَوَیَّہ بھی شامِل ہیں ۔

امام سُیُوطِی    رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ    اور دِینی کُتُب

پیارے اسلامی بھائیو!امام جلالُ الدِّیْن سُیُوطِی    رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ    کا اَصْل میدان تصنیف و تالیف ہے۔یعنی آپ نے زیادہ تر کام دِینی کتابیں لکھنے کا کیا ہے۔ویسے تو آپ نے جوانی کی عمر سے ہی کتابیں لکھنا شروع کر دیں تھیں،البتہ 40 سال کی عمر مبارک میں آپ بالکل