Naimat e Ilahi Ka Charcha Kijiye

Book Name:Naimat e Ilahi Ka Charcha Kijiye

*مزید فرمایا:

اَنَا ‌دَعْوَةُ اَبِيْ اِبْرَاهِيمَ، ‌وَبِشَارَةُ عِيسٰی

ترجمہ: میں اپنے دادا اِبْراہیم علیہ السَّلام کی دُعا اور حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام  کی بشارت ہوں۔([1])

سُن لو...!! میں اللہ  پاک کا حبیب ہوں

حدیثِ پاک کی مشہور کتاب ترمذی شریف میں حدیثِ پاک ہے، صحابئ رسول حضرت عبد اللہ  بن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما فرماتے ہیں: ایک مرتبہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم جمع تھے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کا انتظار کر رہے تھے، اِسی دوران اُنہوں نے علمی گفتگو کرنا شروع کر دی، اُدھر پیارے آقا، رسولِ خُداصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی تشریف لے آئے، آپصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب صحابہ کے قریب آئے تو رُک گئے، اُن کی گفتگو سُننے لگے، کیا باتیں ہو رہی تھیں؟*ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بولے: کتنی عجیب بات ہے؛ اللہ  پاک نے حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کو اپنا خلیل بنایا ہے*دوسرے بولے: کتنے تعجب کی بات ہے کہ اللہ  پاک نے موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کو کَلِیْم بنایا ہے*تیسرے بولے: کتنی حیرت کی بات ہے، اللہ  پاک نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کو رُوحُ اللہ  اور کلمۃُ اللہ  بنایا ہے*چوتھے صحابی بولے: کتنے تعجب کی بات ہے؛ اللہ  پاک نے حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کو صَفِیُّ اللہ  بنایا ہے۔

یہ باتیں سُننے کے بعد پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لائے، فرمایا: اے میرے صحابہ! میں نے تمہاری ساری باتیں سُن لی ہیں۔ تم کہتے ہو؛*ابراہیم عَلَیْہ ِ السَّلام اللہ  پاک کے خلیل ہیں، یقیناً وہ اِسی شان والے ہیں*تم کہتے ہو؛ موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کَلِیْمُ اللہ  ہیں، یقیناً وہ اِسی شان والے ہیں*تم کہتے ہو: عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام رُوح ُاللہ  ہیں، ہاں! وہ اسی شان


 

 



[1]...مستدرک، کتاب التفسیر، الاحزاب، انی عبد اللہ  و خاتم  النبیین ...الخ، جلد:3، صفحہ:194، حدیث:3619۔