Book Name:Naimat e Ilahi Ka Charcha Kijiye
کریں، اِنْ شآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے دُنیا بھی سنور جائے گی، آخرت بھی سنور جائے گی۔
اور ایک بات عرض کردوں، اللہ پاک نے یہ نہیں فرمایا کہ نعمت کا چرچا صِرْف ربیع الاوّل ہی میں کرنا ہے، نہیں! نہیں...!! نعمتوں کا چرچا ہر وقت ہی کرتے رہنا ہے، لہٰذا ربیع الاول آئے تو ہی ہم ذِکْر مصطفےٰ کی محافِل سجانا شروع کریں ، ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ذِکْرِ مصطفےٰ ہر مہینے چاہیے ، ہر ہفتے چاہیے ، ہر دِن چاہیے ، ہر گھنٹے ، ہر منٹ بلکہ ہر سیکنڈ میں چاہیے ، بَس ہر وقت ہماری زبان پر ذِکْرِ مصطفےٰ جاری رہنا چاہیے ۔
جو نہ بُھولا ہم غریبوں کو رضاؔ یاد اس کی اپنی عادَت کیجیے!
ذِکْر اُن کا چھیڑیے! ہر بات میں چھیڑنا شیطاں کا عادَت کیجیے!([1])
ہر بات میں اُن کا ذِکْر چھیڑنا ہے، دوستوں کے ساتھ بیٹھے، رسولِ پاک کا ذِکْر شروع ہو گیا، گھر بیٹھے رسولِ پاک کا ذِکْر شروع ہو گیا، بچوں کے پاس بیٹھے، ذِکرِ پاک شروع ہو گیا، غرض؛ ہماری زبان پر ہر ہر وقت ذِکْرِ خُدا اور ذِکْرِ مصطفےٰ جاری رہنا چاہیے ۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی احادیثِ کریمہ کی خِدْمت میں مَصْروف ہے،اس سلسلے میں اَلحمدُ