Naimat e Ilahi Ka Charcha Kijiye

Book Name:Naimat e Ilahi Ka Charcha Kijiye

جانِ رحمت کی بےمثال انکساری

پیارے اسلامی بھائیو!  ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بہت ہی تَوَاضُع فرمانے والے ہیں، آپ اللہ  پاک کے حُضُور انتہائی عاجزی فرمایا کرتے تھے، فتح مکّہ کے موقع پر آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ہزاروں کے لشکر کے ساتھ مکّہ پاک میں داخِل ہوئے، یہ وہ جگہ تھی *جہاں غیر مسلموں نے آپ پر اور آپ کے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  پر بہت ظُلْم ڈھائے تھے *وہی جو حضرت بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو تپتی ریت پر لٹاتے تھے*وہی جو صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کو چٹائی میں لپیٹ کر دُھونی دے دیا کرتے تھے *وہی جو نرم نرم جِسْمِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    پر پتھر برسایا کرتے تھے *وہی جو خُون کے پیاسے تھے، جان کے دُشمن تھے، آج وہی غیرمسلم سَر جھکائے، بےبسی کے ساتھ سامنے تھے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    فاتحانہ شان کے ساتھ مکّہ پاک میں داخِل ہو رہے تھے، روایات میں ہے: اس وقت تَوَاضُع و عاجزی کے سبب آپ نے سَرِ پاک بہت نیچے کیا ہوا تھا، یہاں تک کہ عمامہ شریف کے پیچ سُواری کی کاٹھی کے ساتھ مَس (touch)ہو رہے تھے۔([1])

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے کتنی پیاری بات کہی، فرماتے ہیں:

تمہاری شرم سے شانِ جلالِ حق ٹپکتی ہے

خمِ       گردن       ہِلالِ         آسمانِ         ذُو        الجلالی      ہے([2])

وضاحت:اے میرے آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! آپ کے شرم و حیا سے اللہ  پاک کے جلال کا


 

 



[1]...المواھب اللدنیہ، المقصد الاول، غزوۃ ،مؤنۃ، جلد:1، صفحہ:316 ۔

[2]...حدائقِ بخشش، صفحہ:183۔