Book Name:Naimat e Ilahi Ka Charcha Kijiye
یعنی یہ بات بھی نعمتوں کے چرچے اور شکر میں شامِل ہےکہ آدمی صِرْف بیٹھ کر اپنی نعمتوں کی گنتی کرنا شروع کر دے۔ یہ بڑی اہم بات ہے، ہمارے ہاں لوگ خوامخواہ احساسِ کمتری کا شکار رہتے ہیں،* ہائے مر گیا * میری تو قسمت ہی پُھوٹی * بس جی حال ہی کوئی نہیں * بس جی اب کیا بتاؤں * غریب بندے کی بھی کوئی زندگی نہیں ہے ہر وقت ایسے جملے بولتے رہتے ہیں۔ انہیں بلکہ ہم سب کو چاہیے زیادہ نہیں تو کم از کم ہفتے میں ایک دِن بَس خالی بیٹھ کر اللہ پاک کی نعمتوں کی گنتی کیا کریں، مثلاً تنہائی میں بیٹھ جائیں، سب سے پہلے اپنے جسم پر نظر ڈالنا شروع کریں *ہاتھ سلامت ہیں، یہ بھی نعمت ہے *پاؤں سلامت ہیں، یہ بھی نعمت ہے *زبان سلامت ہے*کان سلامت ہیں *تَن پر کپڑے پہنے ہوئے ہیں *انگلیاں ٹھیک کام کرتی ہیں *دماغ درست چل رہا ہے *دِل پر ہاتھ رکھیں؛ دھٹرکن صحیح چل رہی ہے *اسی طرح دیگر نعمتوں کی گنتی کریں ، مثلاً *امی ابو اَلحمدُ لِلّٰہ ! زندہ ہیں *میری بہنیں بھی ہیں *بھائی بھی ہیں *اولاد بھی اللہ پاک نے دی ہے، یوں ہفتے میں صِرْف ایک دِن نکال کر خالی بیٹھ جائیں اور نعمتوں کو بس گنتے چلے جائیں، یقین مانیئے! ہم سارا دِن لگا کر بھی اللہ پاک کی نعمتوں کو گِن نہیں سکیں گے، جب اتنی ساری نعمتوں کا ذِکْر کریں گے اور سوچیں گے کہ میں تو اس لائق نہیں تھا، اللہ پاک نے مجھے یہ نعمتیں بخش دی ہے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل میں محبّتِ اِلٰہی بڑھے گی، شکر کے جذبات اُبھریں گے اور اللہ پاک نے چاہا تو ہم شکر گزاروں میں سے ہو جائیں گے۔ اللہ پاک توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے نعمتوں کا چرچا کرنے کا ہمیں حکم دیا، اب ذرا