Naimat e Ilahi Ka Charcha Kijiye

Book Name:Naimat e Ilahi Ka Charcha Kijiye

*فرمایا:

اَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرَ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرَ

ترجمہ: میں رسولوں کا قائِد ہوں، یہ بطور فخر نہیں کہتا، میں سب سے آخری نبی ہوں، بطور فخر نہیں کہتا۔([1])

*حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے فرمایا:

اَنَا اَوَّلُ النَّاسِ خُرُوجًا اِذَا بُعِثُوا

ترجمہ: جب لوگوں کو اُٹھایا جائے گا، میں سب سے پہلے اُٹھنے والا ہوں گا۔([2])

وَاَنَا قَائِدُهُمْ اِذَا وَفَدُوا

ترجمہ: جب لوگوں کو میدانِ محشر کی طرف  چلایا جائے گا، میں اُن کا قائِد ہوں گا۔

وَاَنَا خَطِيبُهُمْ اِذَا اَنْصَتُوا

ترجمہ: جب سب چُپ ہوں گے، میں ان کا خطیب ہوں گا۔

وَاَنَا مُسْتَشْفِعُهُمْ اِذَا حُبِسُوا

ترجمہ: جب سب روکے گئے ہوں گے(یعنی حساب شروع نہیں ہو رہا ہو گا تو) ، میں ان کی شفاعت کرنے والا ہوں گا۔

وَأَنَا مُبَشِّرُهُمْ إِذَا أَيِسُوا

ترجمہ: جب سب مایُوس ہوں گے، میں انہیں خوشخبریاں سنانے والا ہوں گا۔

اَلْكَرَامَةُ وَالْمَفَاتِيحُ يَوْمَئِذٍ بِيَدِي


 

 



[1]...دارمی،المقدمۃ، باب ما اعطی النبی صَلَّی اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّممن الفضل، صفحہ:44، حدیث:50۔

[2]... ترمذی،ابواب المناقب عن رسولِ اللہ  صَلَّی اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، صفحہ:826، حدیث:3619۔