Book Name:Aqeeda e Khatme Nabuwat
ہوا، نہ آپ کے بعد کوئی آپ جیسا ہو سکتا ہے۔ ([1])
اللہ !اللہ !کیسا کمال کا عِلْم ہے، کیسی بےمثال دلیل ہے،
مُحَمَّدِ مصطفےٰ! سب سے آخری نبی! احمدِ مجتبیٰ! سب سے آخری نبی!
آمنہ کا لاڈلا! سب سے آخری نبی! شاہِ ہر دوسرا! سب سے آخری نبی!
تاجدارِ انبیا! سب سے آخری نبی! ہیں حبیبِ کبریا! سب سے آخری نبی!
عقیدہ سب صحابہ کا! سب سے آخری نبی! عقیدہ اَہْلِ بیت کا! سب سے آخری نبی!
نظریہ غوث کا! سب سے آخری نبی! اَوْلیا کا نظریہ! سب سے آخری نبی!
ہے رضا کا نظریہ! سب سے آخری نبی! نظریہ عطَّار کا! سب سے آخری نبی!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے آخری نبی ہیں۔ اسلام میں عقیدۂ ختمِ نبوت کیا ہے؟ اور اس کی اہمیت(Importance) کیا ہے؟ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے فرامین کا خُلاصہ ہے: جب سے احمدِ مجتبیٰ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دُنیا میں تشریف لائے، اس وقت سے لے کر قیامت تک کوئی بھی شخص کسی بھی لحاظ سے کسی بھی زمانے میں، ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں میں، کائنات (Universe)کے کسی بھی خطّے میں کوئی نیا نبی نہیں آ سکتا۔
اور اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ لکھتے ہیں: اسلام میں جس طرح لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ پر ایمان رکھنا