Aqeeda e Khatme Nabuwat

Book Name:Aqeeda e Khatme Nabuwat

تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: بےشک جب موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام  پر تورات نازِل ہوئی تو آپ نے اس کی تلاوت فرمائی، اس میں اِس (آخری) اُمَّت کا ذِکْر پڑھا تو عرض کیا: اے اللہ  پاک! میں تورات میں ایسی اُمَّت کا ذِکْر دیکھتا ہوں جو (زمانے کے اعتبار سے) سب سے آخری اور (فضیلت میں) سب سے آگے ہو گی، اے مالِکِ کریم! اسے میری اُمَّت بنا دے! اللہ  پاک نے فرمایا: تِلْکَ اُمَّۃُ اَحْمَد یعنی اے موسیٰ! یہ سب سے آخری نبی اَحْمَد ِمجتبیٰ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کی اُمَّت ہے۔ ([1])

مُحَمَّدِ مصطفےٰ!   سب سے آخری نبی!                احمدِ مجتبیٰ!        سب سے آخری نبی!

آمنہ کا لاڈلا!      سب سے آخری نبی!                شاہِ ہر دوسرا!      سب سے آخری نبی!

تاجدارِ انبیا!       سب سے آخری نبی!                ہیں حبیبِ کبریا!    سب سے آخری نبی!

ایک غیبی بزرگ کا انوکھا واقعہ

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! پہلے کے انبیائے  کرام علیہم السَّلام کو باقاعِدہ وحی بھیج کر بتایا گیا کہ ہمارے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے آخری نبی ہوں گے، پِھر انبیائے کرام علیہم السَّلام نے اپنی اُمّتوں کو بھی یہ عقیدہ یاد کروایا۔ یہاں تک کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام  تشریف لائے، آپ نے بھی نبئ اُمِّی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت و رسالت کی خوشخبری سُنائی اور اپنی اُمَّت کو بھی یہ عقیدہ بتایا کہ مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے آخری نبی ہوں گے۔  آئیے! حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام  کے ایک اُمَّتی کا انوکھا واقعہ سُنتے ہیں:

مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے دورِ مبارک کا


 

 



[1] ...دلائل النبوہ،الفصل الرابع:ذکر الفضیلۃ الرابعۃ...الخ،جز:1 ،صفحہ:33 و34 ،حدیث:31 ملتقطًا۔