Book Name:Aqeeda e Khatme Nabuwat
ہاشمی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرما چکے: لَا نَبِیَّ بَعْدِی یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ ([1])
سیدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے فرمان کا خُلاصہ ہے: اگر کسی نبوت کے جھوٹے دعویدار سے اس لئے معجزہ طَلَب کیا کہ یہ چونکہ جھوٹا ہے، لہٰذا معجزہ دِکھا نہیں سکے گا، جب دِکھا نہیں سکے گا تو ذلیل و رُسْوا ہو گا، اس نِیّت سے معجزہ دِکھانے کا کہنے میں تو کوئی حرج نہیں، البتہ اگر تحقیق کے لئے معجزہ طلب کیا کہ دیکھوں یہ معجزہ دِکھا بھی سکتا ہے یا نہیں تواس نِیّت سے جھوٹے نبی سےمعجزے کا مطالبہ کرنے والا فوراً کافِر ہو جائے گا۔ ([2])
اللہ پاک کی پناہ...!!
لوحِ محفوظ اور عقیدۂ ختمِ نبوت
حدیثِ پاک کی مشہور کتاب مسلم شریف میں ہے: اللہ پاک کے آخری نبی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اللہ پاک نے زمین و آسمان کی پیدائش سے 50 ہزار سال پہلے مخلوق کی تقدیر لکھی، اس وقت لوحِ محفوظ پر جو کچھ لکھا گیا، اس میں یہ بھی تھا: اَنَّ مُحَمَّدًا خَاتَمُ النَّبِیٖن بے شک مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے آخری نبی ہیں۔ ([3])
مُحَمَّدِ مصطفےٰ! سب سے آخری نبی! احمدِ مجتبیٰ! سب سے آخری نبی!
آمنہ کا لاڈلا! سب سے آخری نبی! شاہِ ہر دوسرا! سب سے آخری نبی!
[1] ...مسلم،کتاب الامارۃ،باب وجوب الوفاء ببیعۃ الخلفاء الاول فالاول،صفحہ:739،حدیث:1842 ۔
[2] ...ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،صفحہ:134 بتغیر قلیل۔
[3] ...مسلم،کتاب القدر،باب حِجاج آدم و موسیٰ علیہما السَّلام ،صفحہ:1023،حدیث:2653۔