Book Name:Aqeeda e Khatme Nabuwat
بہ تکلف اس کی عادت بنانی پڑے گی،نیک کام شروع کرنے سے قبل کچھ رُک کر موقع کی مناسبت سے نیتوں کے لئے یکسو ہو جانا مفید ہے۔(ثواب بڑھانے کے نسخے، ص۳ملتقطا) ٭نیتوں کی عادت بنانے کے لئے ان کی اہمیت پر نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ پہلے اپنا ذہن بنانا پڑےگا۔(ثواب بڑھانے کے نسخے، ص۳ملتقطا) ٭حضرت نعیم بن حماد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے تھے کہ ہماری پیٹھ کا کوڑوں کی مار کھانا ہمارے لئے نیتِ صالحہ سے زیادہ آسان ہے ۔(تنبیہ المغترین، ص۲۵) ٭ حضرت علی المرتضیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: بندے کو اچھی نیت پر وہ انعامات دیئے جاتے ہیں جو اچھے عمل پر بھی نہیں دیئے جاتے کیونکہ نیت میں ریاکاری نہیں ہوتی۔(جہنم میں لے جانے والے اعمال،۱/۱۵۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد