Aqeeda e Khatme Nabuwat

Book Name:Aqeeda e Khatme Nabuwat

کے سفیر ہیں۔ یہ کہنا تھا کہ پہاڑ(Mountain) سے روشن چہرے اور سفید داڑھی والے ایک بُوڑھے بزرگ ظاہِر ہوئے، جنہوں نے سفید اُون کی ایک چادر اَوڑھی ہوئی تھی، آتے ہی انہوں نے سلام کیا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ  وَبَرَکَاتُہٗ، وہاں موجود حاضِرین نے جواب دیا، حضرت نَضْلہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: اللہ  پاک آپ پر رحم کرے، آپ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں زُرَیْب بن ثَرْمَلَا ہوں۔ اللہ  پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام  نے مجھے اس پہاڑ میں ٹھہرایا تھا اور آسمانوں سے اپنے دوبارہ تشریف لانے تک میرے زندہ رہنے کی دُعا کی تھی۔([1]) 

پچھلی اُمّتوں کے عُلَمااور عقیدہ ختمِ نبوت

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے آخری نبی ہیں، یہ بات پچھلی اُمّتوں میں بہت مشہور ومَعْرُوف(Famous) تھی۔ چنانچہ حضرت کعبُ الْاَحْبار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: میرے والِدِ محترم تورات کے بہت بڑے عالِم(Scholar) تھے، اللہ  پاک نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام  پر جو کچھ نازِل فرمایا،اس کا جتنا عِلْم ان کے پاس تھا، ان کے زمانے میں اور کسی کے پاس نہیں تھا، وہ اپنے عِلْم میں سےکوئی بھی چیز مجھ سے چھپاتے نہیں تھے، جب ان کا آخری وقت آیا تو مجھے بُلا کر کہا: بیٹا! تجھے معلوم ہے کہ میں نے اپنے عِلْم میں سےکوئی چیز تجھ سے نہیں چھپائی ، ہاں! 2ورق ہیں، ان میں ایک نبی کا بیان ہے، اُن کے تشریف لانے کا زمانہ قریب آ پہنچا ہے، میں نے پہلے یہ


 

 



[1] ...دلائل النبوۃ لابی نعیم،الفصل السادس:توقع الکھان،جز:1،صفحہ:56،حدیث:54۔

          دلائل النبوۃ للبیہقی،باب ما جاء فی قصۃ وصی عیسیٰ...الخ،جلد:5،صفحہ:425۔

          تاریخِ بغداد، جلد:10، صفحہ:254ملتقطًا۔