Yateemon Ka Aasra Hamara Nabi

Book Name:Yateemon Ka Aasra Hamara Nabi

اُن کی بس نگاہ اُٹھنے کی دَیر ہے، صِرْف ایک نظر میں

شادِی شادِی رچاتے یہ ہیں

صِرْف ایک ہی نظر میں اس ماتَم والے گھر کو خوشیوں سے بھر دیتے ہیں۔

قسمت میں لاکھ پیچ ہوں، سو بَل، ہزار کَجْ

یہ       ساری       گتھی        اِک         تِری         سیدھی        نظر        کی       ہے([1])

پیارے آقا کی یتیموں پر شفقتیں

پیارے اسلامی بھائیو! مَحْبوبِ ذِیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یتیموں پر کیسے کیسے شفقت فرمایا کرتے تھے، اِس کی چند مزید مثالیں سنئے!

حضرت جعفر طیار رَضِیَ اللہ  عنہ  صحابئ رسول ہیں، مَولیٰ علیُ المرتضیٰ رَضِیَ اللہ  عنہ  کے بھائی جان ہیں، آپ جنگِ مَوْتَہ میں شہید ہوئے۔ یہ جنگ اُرْدَن میں مَوْتَہ کے مقام پر لڑی گئی تھی، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مدینہ شریف ہی میں تھے، عِلْمِ غیبِ مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان دیکھیے!  موجودہ نقشے کے مُطَابِق اُرْدَن مدینے سے  تقریباً 950 کلومیٹر دُور ہے۔ اُدھر مَوْتَہ کے میدان میں جنگ ہو رہی تھی، اِدھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مدینے شریف میں جنگ کا مکمل نقشہ اور حال بیان فرما رہے تھے، باقاعِدہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پَل پَل کی خبریں اِرشاد فرما رہے تھے، اِس دوران آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اب جھنڈا جعفر طیار نے تھام لیا۔ کچھ دَیْر بعد فرمایا: جعفر شہید ہو گئے۔([2])

اِس کے بعد پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت جعفر رَضِیَ اللہ  عنہ  کے گھر


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:227۔

[2]...بخاری، کتاب المغازی، باب غزوۃ مؤتہ من ارض الشام، صفحہ:1061، حدیث:4261 مفصلًا۔