Yateemon Ka Aasra Hamara Nabi

Book Name:Yateemon Ka Aasra Hamara Nabi

ہوئیں، فرمایا:

وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ(۴) وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ(۵) اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪(۶) وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪(۷) وَ وَجَدَكَ عَآىٕلًا فَاَغْنٰىؕ(۸)   (پارہ:30، سُورۂ وَالضُّحیٰ:4-8)                                           

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور بیشک تمہارے لئے ہر پچھلی گھڑی پہلی سے بہتر ہے اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا ربّ تمہیں اِتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے، کیا اُس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی اور اُس نے تمہیں اپنی محبّت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی اور اُس نے تمہیں حاجت مند پایا تو غنی کر دیا۔

 

یہ کُل 8آیات ہیں، جن کا مُخْتصَر   مفہوم ہم نے سننے کی سعادت حاصِل کی، آئیے! سُورۂ وَالضُّحیٰ  کی آیت: 9 کی طرف بڑھتے ہیں:

آیتِ کریمہ کی مختصر تشریح

اللہ  پاک نے ارشاد فرمایا:

فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْؕ(۹)  (پارہ:30، سُورۂ وَالضُّحیٰ:9)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تو کسی بھی صُورت یتیم پر سختی نہ کرو۔

یعنی اے مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! رَبِّ کریم نے آپ کو بےمثل و یَکْتا بنایا، ماں باپ کے ظاہِری سہارے کے بغیر ہی آپ کو اُس بلند تَرِین مقام تک پہنچایا کہ لاکھ سہاروں والے بھی وہاں تک نہیں پہنچ  سکتے، اے پیارے مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! آپ کا والِی وارِث اللہ  پاک ہے، آپ بےسہاروں کا سہارا بن جائیے! یتیم؛ جس کو ماں باپ کا سایہ مُیسَّر نہ ہو،