Book Name:Yateemon Ka Aasra Hamara Nabi
بد ترین گھر وہ ہے جس میں یتیم ہو اور اُس کے ساتھ بُرا سُلُوک کیا جاتا ہو۔([1]) (2):حضورِ اکرمِ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مسکین لوگ جنّت میں مالداروں سے 40برس پہلے جائیں گے، اے عائشہ رَضِیَ اللہ عنہ ا!مسکین کو خالی نہ پھیرو اگرچہ کھجور کا ٹکڑا ہی ہو اُسے دے دو۔ اے عائشہ رَضِیَ اللہ عنہ ا!مسکینوں سے محبّت کرو، اُنہیں قریب رکھو! بیشک اللہ پاک قیامت کے دِن میں تمہیں قریب رکھے گا۔([2]) (3):اللہ پاک کے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:جو شخص یتیم کے سر پر صِرْف اللہ پاک کی رِضا کے لیے ہاتھ پھیرے تو جتنے بالوں پر اُس کا ہاتھ گزرا ہر بال کے بدلے میں اُس کے لیے نیکیاں ہیں اور جوشخص یتیم لڑکی یا یتیم لڑکے پر اِحسان کرے میں اور وہ جنّت میں(2 اُنگلیوں کو مِلا کر فرمایا کہ )اِس طرح ہوں گے۔([3])
اِس حدیثِ پاک کے تحت حکیمُ الاُمَّت، مفتی اَحمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:جوشخص اپنے عزیز یا اَجنبی یتیم کے سر پر محبّت و شفقت کا ہاتھ پھیرے اور یہ محبّت صرف اللہ و رسول( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )کی رِضا کے لیے ہو تو ہر بال کے بدلے اُسے نیکی ملے گی۔ یہ ثواب تو خالی ہاتھ پھیرنے کا ہے جو * اُس پر مال خرچ کرے * اُس کی خدمت کرے * اُسے تعلیم و تربیت دے سوچ لو کہ اُس کا ثواب کتنا ہو گا۔([4])
پیارے اسلامی بھائیو! یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرنے سے نیکیوں کے حصول کے ساتھ