Book Name:Yateemon Ka Aasra Hamara Nabi
اُٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: مردوں کے لیے جھالر والا نقشِ نعلِ پاک لگانا جائز نہیں۔
وضاحت: ربیعُ الاول شریف کا مبارَک مہینا اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! شریعت کے دائرے میں رہ کر دُھوم دَھام سے جشنِ ولادت کی خوشیاں منانی ہیں۔ عاشقانِ رسول اِس مبارک مہینےمیں بالخصوص نقشِ نعل پاک لگانے کا اہتمام کرتے ہیں، اِس تَعَلُّق سے ایک مسئلہ سن لیجیے ، ایسا نقشِ نعل پاک کہ جس کے نیچے جھالر یا زنجیر لٹک رہی ہو وہ زیور کے حکم میں ہے، ایسا نقشِ نعل پاک لگانا مرد کو جائز نہیں۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
باطن روشن ہو جائے گا(وظیفہ)
یَا اللہ
جو کوئی ہر نماز کے بعد 100بار یَا اللہ پڑھے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اُس کا باطن کُشادہ