Book Name:Yateemon Ka Aasra Hamara Nabi
1500 واں جشنِ ولادت مرحبا! صد مرحبا! آئے شاہِ ختمِ نبوت مرحبا! صد مرحبا!
آئے تاجدارِ رسالت مرحبا! صد مرحبا! آئے جہاں میں جانِ رحمت مرحبا! صد مرحبا!
صاحبِ عظمت و شان و شوکت مرحبا! صد مرحبا! سب سے بڑی اللہ کی نعمت مرحبا! صد مرحبا!
آمنہ چمکی تیری قسمت مرحبا! صد مرحبا! گود میں آئی ربّ کی رحمت مرحبا! صد مرحبا!
اَلحمدُ للہ! دُنیا بھر میں 1500 ویں جشنِ وِلادت کی دُھوم مچی ہوئی ہے۔ عاشقانِ رسول خُوش ہیں، کوششیں جاری ہیں کہ اِس بار پہلے سے بڑھ چڑھ کر میلاد منایا جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں خُوب دُھوم دھام کے ساتھ 1500 واں جشنِ وِلادتِ مصطفےٰ منانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Mahanama Faizan e Madina ماہنامہ فیضان مدینہ۔ اِس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز(Options) موجود ہیں: * سابقہ تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی PDF فائلز * تمام ماہناموں کے مضامین (Articles) ٹیکسٹ کی صُورت میں موجود ہیں، جن کو کاپی اور شیئر بھی کیا جا سکتا ہے * سرچ آپشن(Search option) جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی علمی بات تلاش کی جاسکتی ہے * تمام مضامین موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں،اپنے موبائل میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ(Download) کر لیجیے! خود بھی فائدہ