Book Name:Yateemon Ka Aasra Hamara Nabi
ساتھ دِل کی سختی دُور ہوتی اور حاجتیں بھی پُوری ہوتی ہیں جیسا کہ حضرت اَبُو دَرْداء رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دو عالَم کے مالک و مختار،مکی مَدَنی سردار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ عظیم میں حاضِر ہو کر اپنے دِل کی سختی کی شکایت کی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:کیا تُو چاہتا ہے کہ تیرا دِل نرم ہو جائے اور تیری حاجتیں پُوری ہوں ؟* تَو یتیم پر رحم کیا کر * اُس کے سر پر ہاتھ پھیرا کر اور * اپنے کھانے میں سے اُس کو کھلایا کر ایسا کرنے سے تیرا دِل نرم ہو گا اور حاجتیں پُوری ہوں گی۔([1])
جب بھی کسی یتیم بچے کے سر پر ہاتھ پھیرنا ہو تو سر کے پیچھے سے ہاتھ پھیرتے ہوئے آگے کی طرف لے آئیے جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے:لڑکا یتیم ہو تو اُس کے سر پر ہاتھ پھیرنے میں آگے کو لائے اور جب اُس کا باپ ہو (یعنی بچہ یتیم نہ ہو)تو ہاتھ پھیرنے میں گردن کی طرف لے جائے۔([2])
اللہ پاک ہمیں یتیموں،بےسہاروں کے ساتھ نیک سُلُوک کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! اِس بار ماہِ میلاد یعنی ربیعُ الْاَوَّل شریف ایک نئی شان کے ساتھ تشریف لایا ہے، جی ہاں...!! اِس بار پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا 1500 واں جشنِ وِلادَت ہے۔