Book Name:Yateemon Ka Aasra Hamara Nabi
آلِہٖ وَسَلَّم کو بہت دُکھ ہوا، اِس پر رَبِّ کریم نے سُورۂ وَالضُّحیٰ نازِل کی۔([1]) اِس پیاری پیاری سُورت کی پہلی 2آیتوں میں اللہ پاک نے اپنے مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مُقدَّس چہرۂ پاک اور مبارَک زُلفوں کی قسم اِرشاد فرمائی، فرمایا:
وَ الضُّحٰىۙ(۱) وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ(۲) (پارہ:30، سُورۂ وَالضُّحیٰ:1-2)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان : چڑھتے دِن کے وقت کی قَسم اور رات کی جب وہ ڈھانپ دے۔
وہ خُدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا، نہ کسی کو ملے، نہ کسی کو مِلا
کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا تِرے شہر و کلام و بَقَا کی قسم([2])
تیسری آیتِ کریمہ میں محبّتوں کا اِظْہار کرتے ہوئے فرمایا:
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ(۳) (پارہ:30، سُورۂ وَالضُّحیٰ:3)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تمہارے ربّ نے نہ تمہیں چھوڑا اور نہ نا پسند کیا۔
یعنی اے مَحْبوبِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! تسلّی رکھیے! آپ کے رَبِّ کریم نے آپ کو نہ چھوڑا ہے، نہ کبھی چھوڑے گا۔
واہ کیا مرتبہ ہوا تیرا تُو خُدا کا خُدا ہوا تیرا
ایک عالَم خُدا کا طالِب ہے اور طالِب خُدا ہوا تیرا([3])
اس کے بعد 5 آیاتِ کریمہ میں مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بلند تَرِین شانیں بیان