Book Name:Wilayat o Karamat
٭ يَجْعَلُ اللَّهُ وُجُوهَهُمْ نُورًا
اللہ پاک اُن کے چہروں کو نُور بنا دے گا۔
٭وَيَجْعَلُ لَهُمْ مَّنَابِرَ مِنْ لُؤْلُؤٍ قُدَّامَ الرَّحْمَنِ
اُن کے لیے اللہُ رحمٰن کی خاص بارگاہ میں موتیوں کے منبر رکھے جائیں گے۔
٭ يَفْزَعُ النَّاسُ وَلَا يَفْزَعُونَ، وَيَخَافُ النَّاسُ وَلَا يَخَافُونَ
اس وقت لوگ گھبراہٹ میں ہوں گے، انہیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہو گی، لوگ ڈر رہے ہوں گے، اُنہیں کوئی خوف و خطرہ نہیں ہو گا۔([1])
ایک روایت میں ہے: آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اتنا فرما کر یہی آیت تِلاوت کی([2]):
اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ(۶۲) (پارہ:11، یونس:62)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: سن لو! بیشک ا للہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
*-*-*-*-*
گھبرائیں گے سب مُہرِ قیامت کی تپش سے بے خوف مگر ہوں گے گدایانِ مدینہ
پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً اَوْلیائے کرام کا رُتبہ بہت ہی اُونچا ہے، اِن کی شانیں ہم نہ پُوری طرح سمجھ سکتے ہیں، نہ بیان کر سکتے ہیں، البتہ! آج کل دِین سے دُوری اور دِینی معلومات کی کمی بہت زیادہ ہے۔ جب وَلِیُّوں کی شان بیان کی جاتی ہے تو لوگ نہ جانے کس کس کو وَلِیُّوں کی فہرست میں شامِل کر لیتے ہیں۔ اِس لیے وَلِی کسے کہتے ہیں؟ اور وَلِی کی