Book Name:Wilayat o Karamat
7 دِن مزید گزر گئے۔ بُھوک نے پِھر نڈھال کر دیا۔ اب کی بار اُس غیر مسلم نے سَر سجدے میں رکھا، جب سَر اُٹھایا تو 2روٹیوں اور 2 پیالے پانی کی بجائے 4روٹیاں اور 4پانی کے پیالے موجود تھے۔ اُنہیں دیکھ کر وہ غیر مسلم بولا: اے ابراہیم! آپ کے لیے 2 خوشخبریاں ہیں، پہلی یہ کہ مجھے کلمہ پڑھا کر مسلمان کر دیجیے! دوسری یہ کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں آپ کا بڑا اُونچا رُتبہ ہے۔ اِس کا راز یہ ہے کہ میں نے سَر سجدے میں رکھ کر اللہ پاک کے حُضُور عرض کیا: یا اللہ پاک! اگر دِین اسلام واقعی سچّا دِین ہے تو 2 پانی کے پیالے اور 2 روٹی عطا فرما، اور اگر ابراہیم خوّاص واقعی بلند رُتبہ وَلِی بھی ہیں تو اتنا مزید عطا فرما دےتو ایک تھال اُترا، جس میں 4 پیالے اور 4روٹیاں تھیں، لہٰذا میں نے جان لیا کہ اسلام سچّا دین ہے اور آپ واقعی اللہ پاک کے سچّے وَلِی بھی ہیں۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے وَلِیّوں کا فیضان اور کرامات کی تاثِیر...!! وَلِیوں کا وُجُود اِس بات کی دلیل ہے کہ اسلام سچّا دِین ہے اور اُن سے کرامات کا ظُہور ہونا اِس بات کا ثبوت ہے کہ وَلِی اللہ پاک کی بارگاہ میں بڑا بلند مقام رکھتے ہیں۔
حدیثِ قُدسِی سے کرامات کا ثبوت
بخاری شریف میں ایک حدیثِ قدسی ہے۔اللہ پاک کے پیارے نبی، مکی مَدَنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اللہ پاک فرماتا ہے: جس نے میرے کسی ولی سے دُشمنی رکھی، میں اسے اِعْلانِ جنگ دیتا ہوں۔ بندہ جن ذرائع سے میرا قُرْب حاصِل کرتا ہے، اُن میں میرا سب سے پسندیدہ ذریعہ فرائض (مثلاً نَماز، روزہ، حج، زکوٰۃ وغیرہ) ہیں اور