Wilayat o Karamat

Book Name:Wilayat o Karamat

بیٹھو! چائے پیو، اپنے گھر جاؤ! ہماری سیٹنگ کو کیوں خراب کرتے ہو۔

اچھا! اگر ہمارا کوئی جگری یار آجائے، وہ سیٹنگ میں تبدیلی کرے، ہم اُس کو بھی روکیں گے؟ نہیں روکیں گے۔ تبدیلیاں کرنے دیں گے۔ کیوں؟ اِس لیے  کہ وہ ہمارا جگری دوست ہے، ہمیں بہت پیارا ہے۔

اِس فرضی مثال کو سامنے رکھ کر ذرا بات کو سمجھیے! ٭ یہ زمین کس نے بنائی؟ اللہ پاک نے٭درخت کس نے پیدا فرمائے؟ اللہ پاک نے٭پہاڑ کس نے بنائے؟ اللہ پاک نے٭بارش کون برساتا ہے؟ اللہ پاک٭زمین سے لے کر آسمان تک بلکہ پُوری کی پُوری کائنات کا ذرَّہ ذرَّہ اللہ پاک نے بنایا ہے، اس پُوری کائنات کا سارے کا سارا نظام اللہ پاک ہی چلا رہا ہے٭جس کو اندھا رکھا، اس نے اپنی حکمتِ کاملہ سے رکھا٭جسے بیمار کیا، اُس نے اپنی حکمتِ کاملہ سے کیا٭کسی کو بےاَوْلاد رکھا، اپنی حکمتِ کاملہ سے رکھا٭اِس کائنات کے ذرّے ذرّے، پتّے پتّے پر اُسی کی حکومت ہے، وہ قدرتوں والا رَبّ ہے، کسی کی مَجال نہیں ہے کہ اُس کے کارخانۂ قُدْرت میں ذرا سا بھی تَصَرُّف کر سکے مگر قربان جائیے! جو شریعتِ مصطفےٰ پر عَمَل کر کے قُرْب کی منزلیں طَے کرتا ہے، سُنّتِ مصطفےٰ پر چلتے ہوئے، اللہ پاک کا بَرْگُزِیدَہ  بندہ بن جاتا ہے، مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیروی کی بَرَکت سے اللہ پاک جسے اپنی وِلایت کا تاج عطا فرما دیتا ہے٭وہ نگاہ ڈال کر بیماروں کو شِفا بھی دے رہا ہے٭اندھوں کو آنکھوں سے نواز دیتا ہے٭ہاتھ اُٹھائے تو بارش برسنے لگتی ہے٭سُوکھے درخت کو ہاتھ لگائے تو درخت پھل دار بن جاتا ہے۔

یعنی جو شریعتِ مصطفوی کے رنگ میں رنگ جاتا ہے، اللہ پاک چاہے تو اُسے اتنا