Wilayat o Karamat

Book Name:Wilayat o Karamat

ہے اور لوگ مختلف پلیٹ فارمز پر بیٹھ کر خوامخواہ وَلِیّوں کا اِنْکار کرتے اور مَعَاذَ اللہ! اُن کا مذاق اُڑاتےرہتے ہیں۔ اللہ پاک ایسوں سے ہمیں مَحْفُوْظ فرمائے۔ یہ بات ذہن نشین رکھیےکہ اِس اُمّت میں اور آج کے دور میں بھی وَلِیّوں کا وُجُود خَتْمِ نبوت کی زبردست دلیل ہے۔

آپ نے ریلوےاسٹیشن پر دیکھا ہو گا، بعض جو ریلوے ٹریک ہوتے ہیں، ان کے آگے رَوک لگا دی جاتی ہے، عُموماً اِسے ٹھوکر کہتے ہیں۔ وہ ریلوے  ٹریک بند ہوتے ہیں، کہیں نہیں جاتے۔ بعض ریلوے ٹریک جو ہوتے ہیں، اُن پر ٹرین چلتی بھی ہے، اپنی منزل تک پہنچتی بھی ہے۔

اِس مثال کو سامنے رکھ کر ذرا سمجھیے! ایک وقت تھا جب حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کا کلمہ پڑھنے والے، تورات شریف پر عَمَل کرنے والے وِلایَت کے بلند درجات پر پہنچتے تھے، پِھر ایک وقت وہ آیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کا کلمہ پڑھنے والے اَصْحابِ کہف جیسے بلند شان والے وَلِی بن رہے تھے۔ پِھر شہنشاہِ دوجہان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دُنیا میں تشریف لے آئے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے واضِح فرما دیا کہ میں اللہ پاک کا آخری نبی ہوں، اب سے قُرْبِ اِلٰہی کے سب رستے بند ہیں، اب قیامت تک کے لیے  قُرْبِ اِلٰہی پانے کا صِرْف و صِرْف ایک ہی راستہ  میری شریعت ہے۔

اب ہم دیکھتے ہیں کہ آج کے اس دور میں بندہ اگر خدانخواستہ پچھلی شریعتوں پر عَمَل کرے، فلسفیوں کے نظریات پر چلنا شروع کرے تو اُسے اللہ پاک کا قُرب نصیب نہیں ہوتا مگر محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی  سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شریعت پر پُوری طرح عَمَل پیرا ہو جائے تو اسے قُرْب عطا کر دیا جاتا ہے، آج بھی اُمّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم میں