Wilayat o Karamat

Book Name:Wilayat o Karamat

کے ساتھ (مضبوط رہ کر) عَمَل کرتا رہتا ہے، وہ وَلِی ہوتا ہے۔([1])

اگر یہ وَلِی ہوتا تو...

کَشْفُ الْمَحْجُوب شریف ہی میں ہے: حضرت بایزید بسطامی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: مجھے خبر مِلی کہ فُلاں جگہ ایک وَلِیُّ اللہ رہتا ہے۔ میں زیارت کے لیے  حاضِر ہو گیا، میں نے دیکھا کہ وہ صاحِب گھر سے نکلے، مسجد میں پہنچے، (وُضُو خانے پر وُضُو کرتے ہوئے) اُنہوں نے قبلے کی طرف مُنہ کر کے کلی کر دی۔ میں نے یہ دیکھا تو سلام کیے بغیر ہی واپس آ گیا۔ میں جان گیا تھا کہ اگر یہ صاحِب واقعی وَلِی ہوتے تو قبلے کی طرف رُخ کر کے کلّی نہ کرتے۔ کیونکہ وَلِی احکامِ شریعت کا پابند ہوتا ہے۔ فرماتے ہیں: اِسی رات میں نے محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی  سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خواب میں زیارت کی، آپ  نے فرمایا: اے اَبُویزید...!! تم نے کیا کام کیا کہ وِلایَت کے اتنے اُونچے رُتبے پر پہنچ گئے ہو؟ (یہ گویا اُونچے رُتبے پر پہنچنے کی خوشخبری تھی) چنانچہ اگلے ہی دِن اللہ پاک نے مجھے پہلے سے اُونچا رُتبہ عطا فرما دیا۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ وَلِی وہ ہوتا ہے جو شریعت پر عَمَل کرتا ہے۔ جو شریعت پر عَمَل نہیں کرتا بلکہ شریعت کی مُخَالِفت کرتا ہے، شریعت کا مذاق اُڑاتا ہے، وہ ہر گز ہر گز وَلِی نہیں ہو سکتا۔

وِلَایَت خَتْمِ نبوت کی دلیل ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  اب ایک اَہَم مسئلہ ذرا تَوَجُّہ سے سمجھیے! آج کل سوشل میڈیا کا دور


 

 



[1]... کشف المحجوب، فصل مشایخ را ہر یک اندر تحقیق عبارۃ ولایت...،  صفحہ:267۔

[2]... کشف المحجوب، فصل مشایخ را ہر یک اندر تحقیق عبارۃ ولایت...،  صفحہ:267۔