Wilayat o Karamat

Book Name:Wilayat o Karamat

وَلِی پیدا ہو رہے ہیں، آپ کی تعلیمات پر عَمَل کر کے لوگ وِلایَت کے درجات طَے کر رہے ہیں، اِس سے پتا چلتا ہے کہ قُرْبِ اِلٰہی کے باقی سب رستے بند کر دئیے گئے ہیں، محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی  سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شریعت کا رستہ آج بھی کھلا ہوا ہے، اس پر چلنے والے داتا علی ہجویری بنتے ہیں ٭شیخ عبد القادِر جیلانی بنتے ہیں ٭خواجہ معین الدِّین اجمیری بنتے ہیں ٭احمد رضا خان بریلوی بنتے ہیں، لہٰذا یہ وَلِیّوں کا وُجُود اس بات کی دلیل ہے کہ مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم واقعی آخری نبی ہیں، قیامت تک کے لیے  اِنہی کی شریعت نافِذُ الْعَمَل ہے، اِنہی کے رستے پر چلنے والا اللہ پاک کا قُرب حاصِل کر سکتا ہے۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ نے کتنی پیاری بات کہی:

کیا خبر کتنے تارے کِھلے چھپ گئے                                          پر نہ ڈُوبے نہ ڈوبا ہمارا نبی

بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں                              شمع      وہ      لے      کر     آیا       ہمارا       نبی([1])

کرامت قُرْبِ اِلٰہی کی دلیل ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  ایک مثال پر غور فرمائیے! فرض کیجیے! ہم نے گھر میں بیٹھک بنائی، اچھا سا ماحول بنایا، صوفے رکھے، درمیان میں خوبصُورت ٹیبل رکھا، دیواروں پر مکے مدینے کا عکس سجایا، بڑا پیارا سا ماحول بنا دیا۔ اب ہمارے گھر کوئی جاننے والا آئے، ہم اُسے بیٹھک میں بٹھائیں اور وہ ہماری سیٹنگ کو اِدھر اُدھر کرنا شروع کر دے، صوفے اُٹھا کر درمیان میں رکھ دے، ٹیبل کو کونے میں لگا دے، مکے مدینے کے فریم اُتار  دے، کیا ہم اسے ایسا کرنے دیں گے؟ نہیں کرنے دیں گے۔ رَوْک دیں گے کہ بھئی...!! آئے ہو،


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:138 و 139 ملتقطًا۔