Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

Book Name:Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

اور جہنّم میں سے جنّت کا فیصلہ کیا، خُدا کی قسم...!! چاہے میں کٹ جاؤں، جلا دیا جاؤں مگر جنّت پر کسی چیز کو ترجیح نہیں دُوں گا۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ  !یہ ہے اِیْمانی سوچ...!! یہ ہے ایمانی فیصلہ...!! یہ ہمّت آسان نہیں ہوتی، یہ حوصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا، اللہ   پاک جن کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرما لیتا ہے، یہ ہمّت وہی کرتے ہیں۔

جنّت کی طرف دوڑ پڑئیے!

پیارے اسلامی بھائیو! اس میں ہمارے لئے بھی سبق ہے، ذرا غور فرمائیے! ٭کیا ہم نہیں جانتے کہ نماز پڑھنے سے جنّت ملتی ہے؟ نہ پڑھنے میں جہنّم کی حقداری ہے؟ ہم جانتے ہیں مگر ترجِیح کس کو دی جاتی ہے؟ افسوس! لوگ کام کاج کو ترجیح دیتے ہیں، دُکانداری کو ترجیح دیتے ہیں، دُنیوی ضروری کاموں کو ترجیح دیتے ہیں، معمولی معمولی کاموں کی خاطِر جماعت چھوڑ دیتے ہیں بلکہ نماز تک قضا کر دیتے ہیں ٭ہم جانتے ہیں روزہ رکھنے سے جنّت ملتی ہے مگر کتنے ایسے ہیں، جو رَمْضَانُ الْمُبارَک کے فرض روزے بھی قضا کر ڈالتے ہیں ٭ہم جانتے ہیں کہ تِلاوت کرنے سے جنّت ملتی ہے مگر افسوس! کئی کئی مہینوں تک قرآنِ کریم کی زِیارت تک نصیب نہیں ہوتی ٭ہم جانتے ہیں کہ ذِکْرُ اللہ   کی برکت سے جنّت ملتی ہے مگر فضول گپ شپ سے، سوشل میڈیا سے فرصَت ہی نہیں ملتی٭ہم جانتے ہیں کہ اچھے اَخْلاق جنّت میں جانے کا ذریعہ ہیں مگر کیا کریں؟ غُصّہ بہت آتا ہے٭ہمیں معلوم ہے کہ ماں باپ کی خِدْمت دوجہاں میں کامیابی کا ذریعہ ہے ٭ہم جانتے ہیں کہ سچّ جنّت کا اور


 

 



[1]...البدایہ والنہایہ ، جز:8، جلد:4، صفحہ:577۔