Book Name:Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan
جھوٹ جہنّم کا رستہ ہے ٭ہم جانتے ہیں کہ لڑائی جھگڑے، گالی گلوچ وغیرہ جہنّم میں جانے کا سبب ہیں ٭ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ گانے باجے وغیرہ گُنَاہ جہنّم میں لے جاتے ہیں مگر افسوس...!! ہمارے ہاں عام طَور جنّت میں لے جانے والے اَعْمال کو نہیں بلکہ جہنّم کا حقدار بنانے والے کاموں کو ترجیح دی جاتی ہے۔
اے عاشقانِ اَہْلِ بیت! سُن لیجئے! حضرت حُرْ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی زندگی ہمیں یہ سبق دے رہی ہے کہ سَر کٹتا ہے تو کٹ جائے، جان جاتی ہے تو چلی جائے مگر ایک مسلمان کا قدم اُٹھتا ہے تو صِرْف جنّت کی طرف اُٹھتا ہے، ایک مسلمان طلبگار ہے تو صِرْف جنّت کا طلبگار ہوتا ہے، مسلمان مال و دولت، عیش و عشرت، شہرت و عزّت کو نہیں دیکھتا، ایک سچّا مسلمان اللہ و رسول کی رضا کے پیچھے چلتا ہوا ، جنّت میں پہنچنے کی کوشش کیا کرتا ہے۔ یہی مسلمان کی شان ہے اور اسی کا ہمیں حکم دیا گیا ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ سَارِعُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُۙ-اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَۙ(۱۳۳)
(پارہ:4، ال عمران:133)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اپنے ربّ کی بخشش اور اس جنّت کی طرف دوڑوجس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ وہ پرہیزگاروں کیلئے تیار کی گئی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! آیتِ کریمہ میں صاف فرما دیا گیا: جنّت کی طرف دوڑ کر پہنچو...!! کون سی جنّت...؟ وہ جنّت کہ اگر 7آسمانوں کو ساتھ ساتھ جوڑ کر بچھا دیا جائے، پِھر 7زمینوں کو بھی اسی طرح جوڑ کر بچھا دیا جائے تو جتنا فاصلہ بنے گا، جنّت کی چوڑائی اتنی بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے اور یہ تو اس کی چوڑائی کی بات ہے، لمبائی کتنی ہے، یہ تو عقل میں