Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

Book Name:Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

امام کو آنچ مت آنے دینا۔([1])

اللہ  ! اللہ  ! یہ کیسی محبّت ہے...!! کیسا جوشِ ایمانی ہے، دَم لبوں پر ہے، بَس کچھ ہی منٹ کے بعد ان کے بچے یتیم ہونے والے ہیں، زوجہ بیوہ ہو جانے والی ہے، اس لمحے بھی نہ بچوں کی فِکْر ہے، نہ زوجہ کی فِکْر ہے، نہ کسی اور دُنیوی مُعَاملے کی فِکْر ہے، ہاں! فِکْر ستا رہی ہے تو وہ ایک ہی ہے کہ میں تو شہید ہو رہا ہوں، میں تو اپنے امام پر جان قربان کر رہا ہوں، اب میرے بعد امام کو آنچ نہ آئے۔

کربلا کے ایک اور جاں نثار کی ایمان افروز قربانی کا ذِکْر سنیئے!

حضرت وَہْب کی جاں نثاری

حضرت وَہْب رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ بنوکَلْب قبیلے کے نوجوان تھے، والِد صاحِب وفات پا چکے تھے، بُوڑھی، بیوہ ماں کے اکلوتے بیٹے تھے، نئی نئی شادِی ہوئے صِرْف 17 دِن ہی گزرے تھے، ایک دِن اَمِّی جان روتے ہوئے ان کے پاس آئیں، فرمایا: بیٹا! تُو میری آنکھوں کا نُور ہے، مجھے تیری جُدائی برداشت تو نہیں مگر آج وقت قربانی کا ہے، کربلا کے میدان میں نواسۂ رسول  صبر و استقامت کا امتحان دے رہے ہیں، میری خواہش ہے کہ تُو بھی امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ پر جان قربان کرے۔

ہونہار بیٹے نے ماں کی فرمائش پر فورًا لبیک کہا، نئی نَوَیلی دُلہن کو اپنے نیک ارادے سے خبردار کیا اور میدانِ کربلا کی طرف روانہ ہو گئے۔ امامِ عالی مقام رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کی خِدْمت میں سلام پیش کیا اور وقت آنے پر اجازت لے کر میدان میں اُتر گئے۔


 

 



[1]...  البدایہ و النہایہ،جز:8، جلد:4، صفحہ:579 ۔