Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

Book Name:Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])

اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! ٭رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا ٭بااَدَب بیٹھوں گا٭ خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا٭جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

حضرت حُرْ رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ کی جاں نثاری

61 ہجری کی بات ہے،مُحَرَّم شریف کا مہینا تھا، 10 تاریخ تھی، جمعہ کا دِن تھا، میدانِ کربلا میں اَہْلِ بیتِ اَطْہَار کا امتحان ہو رہا تھا۔امامِ عالی مقام، امام حُسَینرَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ جو قافلۂ اَہْلِ بیت کے سربراہ تھے، آپ سمجھانے کی آخری کوشش (یعنی Final Warning) کے لئے یزیدی ظالموں کے سامنے تشریف لائے،کم و بیش 12 ہزار کا لشکر سامنے ہے، اس کے باوُجُود آپ کے چہرۂ مبارَک پر کوئی خوف و خطرہ نہیں تھا، آپ میدان میں تشریف لائے، یزیدی فوج کو اللہ   پاک کے عذاب اور جہنّم کی آگ سے ڈرایا، انہیں بتایا کہ میں حُسَین (رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ )ہوں، تمہارے نبی کا نواسا ہوں، سیّدہ پاک بَتُول زَہْرَاء رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ ا کا شہزادہ ہوں، اس ظُلْم سے باز آؤ! ہم سے جنگ کر کے اپنی آخرت برباد مت کرو!

اس وقت یزیدی فوج میں ایک خُوبُرُو بہادُر موجود تھا، اُن کا نام تھا: حُرْ بن یزید۔ ان کا


 

 



[1]...بخاری، کِتَاب بَدءُ الْوَحی، صفحہ:65، حدیث:1۔