Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

Book Name:Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۲۱۸)

اور اللہ   کی راہ میں جہاد کیا وہ رحمتِ الٰہی کے امیدوار ہیں اور اللہ   بخشنے والا مہربان ہے۔

اس آیتِ کریمہ سے معلوم ہوا؛ جنہوں نے دِین کی خاطِر گھر بار چھوڑے، اللہ   پاک کی راہ میں دِین کے دُشمنوں سے لڑے، یہ کون ہیں؟ وہ لوگ جو اللہ   پاک کی رحمت کی اُمِّید رکھتے ہیں، بےشک اللہ   پاک بخشنے والا مہربان ہے، ان خوش نصیبوں پر ضرور رحم و کرم کی بارش فرمائے گا۔

سُبْحٰنَ اللہ  ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ اَوْصاف جو ان آیاتِ کریمہ میں بیان کئے گئے، شُہدائے کربلا، امامِ عالی مقام امام حُسَینرَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کے جاں نِثَاروں میں موجود ہیں، یہ وہی خوش نصیب ہیں ٭جنہوں نے دِین کو یزیدی فتنے سے بچانے کے لئے اپنے گھر بار چھوڑے ٭کربلا کے میدان میں پہنچے ٭ظُلم و سِتَم کی آندھیوں کے سامنے پہاڑ بن کر کھڑے ہوئے ٭صبر اور برداشت کی عظیم مثال قائِم کی اور ٭اللہ   پاک کی راہ میں لڑتے ہوئے شہادت کے رُتبے پر پہنچ گئے۔

شُہدائے کربلا بِلاحساب جنّت میں جائیں گے

روایت میں ہے: جنگِ صِفِّین کا موقع تھا، مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدارَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ میدانِ کربلا سے گزرے، یہاں آپ نے نمازِ فجر ادا کی، پِھر اس میدان سے مٹّی کی ایک مُٹّھی بھری، اسے سُونگھا، پِھر دَرْد بھرے لہجے میں کہا: اَوْہ...! اَوْہ...!! یہ وہ جگہ ہے جہاں ایک جماعت شہید کی جائے گی، وہ سب کے سب بغیر حساب