Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

Book Name:Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan

ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، عرض کیا: یارسولَ اللہ   صَلَّی اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کیا فرماتے ہیں: اگر میں راہِ خُدا میں لڑتا ہوا شہید ہو جاؤں تو کہاں پہنچوں گا؟ فرمایا: جنّت میں۔ راوِی کہتے ہیں: وہ صحابیرَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ اس وقت کھجوریں ہاتھ میں لئے ہوئے تھے،انہوں نے وہ کھجوریں بھی نہ کھائیں، جنگ میں کُود گئے اور غیر مسلموں سے لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ  ! کیسا کمال کا شوق ہے...!! ہاتھ میں کھجوریں موجود ہیں مگر صحابئ رسول کو جنّت میں پہنچنے کی جلدی تھی، چند کھجوریں کھانے میں کتنا ٹائِم لگتا ہے، چند سیکنڈ یا منٹ ہی تو لگتے ہیں مگر جنّت کی طرف جانے میں اتنی سی دَیر ہو جائے، صحابئ رسول کو یہ بھی گوارا نہ ہوا۔

اللہ   اکبر! ہمارا حال کیا ہوتا ہے...!! رمضا ن سے نمازیں شروع کروں گا۔ جمعے کو تَوبہ کر لُوں گا، کل سے یہ کام کیا کروں گا؟ ہم رمضان تک زِندہ رہ پائیں گے، یہ گارنٹی کس کے پاس ہے؟ کل کس نے دیکھی ہے، جنّت کی طرف جانا ہے، جنّت میں لے جانے والے کام کرنے ہیں، اس میں ایک منٹ کی بھی دَیْر گوارا نہیں ہونی چاہئے، جنّت کی طرف آج اور ابھی سے سَفَر شروع کر دینا چاہئے۔ اللہ   پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

کربلا کے جاں نثاروں کو سلام

پیارے اسلامی بھائیو!مُحَرَّم شریف کے مُبارَک دِن ہیں، امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ اور واقعۂ کربلا کی یادَیں دِلوں میں تازہ ہیں۔ کتنے خوش نصیب ہیں وہ بلند رُتبہ لوگ


 

 



[1]...  بخاری، کتاب المغازی، باب غزوۃ احد، صفحہ:1017، حدیث:4046۔