Book Name:Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan
بن مُظَہِّر صحابئ رسول ہیں، میدانِ کربلا میں شہید ہوئے ([1])٭حضرت عبد اللہ بن یَقْطَر صحابئ رسول ہیں، کربلا میں شہید ہوئے([2])٭حضرت عَمّار ہَمْدانیرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ صحابئ رسول ہیں، کربلا میں شہید ہوئے([3]) ٭حضرت شَبِیب بن جَرَاد رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ صحابئ رسول کے بیٹے ہیں، میدانِ کربلا میں شہید ہوئے([4])٭حضرت خُفَیْنہ بن قَیس رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ صحابئ رسول کے بیٹے ہیں، کربلا میں شہید ہوئے([5])٭حضرت قَیس بن مُسْہِر رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ صحابئ رسول کے بیٹے ہیں، کربلا میں شہید ہوئے۔([6])اسی طرح اور بھی صحابہ و تابعین ہیں جو امامِ عالی مقام کے ساتھ کربلا میں شریک تھے، آپرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے رہے اور شہید ہوئے۔ ([7])
بہر حال جو بھی امامِ عالی مقامرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کے ساتھ اس عظیم مقصد میں شریک تھے، شہید ہوئے یا اَسِیْر (یعنی قید کر لئے گئے)، ہم سب کو ماننے والے، سب سے محبّت کرنے والے، سب کا ادب بجا لانے والے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! کربلا کے جاں نثاروں کی بھی کیا شان ہے...!! یہ وہ خوش بخت
[1]... مراۃ الزمان، جلد:8، صفحہ:137۔
[2]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم:6180، جلد:5، صفحہ:7۔
[3]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم: 6477، جلد:5، صفحہ:111۔
[4]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم: 1279، جلد:1، صفحہ:468۔
[5]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم: 3657، جلد:3، صفحہ:202۔
[6]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم: 8439، جلد:6، صفحہ:247۔
[7]...سوانح کربلا، صفحہ:150 بتصرف۔