Book Name:Karbala Jaan Nisar - 4 Muharram 1447 Bayan
ہیں جنہوں نے دِین کی بےمثال خِدْمت کی، انہوں نے جانیں قربان کر کے یزیدی فتنے سے دِین کو بچا لیا اور امامِ عالی مقام امام حُسَینرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کے ساتھ بےمثال محبّت کی مثال قائِم کر دی۔ قرآنِ کریم کی بہت ساری آیات کی روشنی میں ان کی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔ آئیے! 2 آیات سُنتے ہیں:
(1):اللہ پاک فرماتا ہے:
فَالَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ قٰتَلُوْا وَ قُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاُدْخِلَنَّهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۚ-ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ(۱۹۵) (پارہ:4، ال عمران:195)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:پس جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں انہیں ستایا گیا اور انہوں نے جہاد کیا اور قتل کر دیے گئے تو میں ضرور ان کے سب گناہ ان سے مٹادوں گا اور ضرور انہیں ایسے باغات میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں (یہ) اللہ کی بارگاہ سے اجر ہے اور اللہ ہی کے پاس اچھا ثواب ہے۔
اس سے معلوم ہوا؛ وہ لوگ جنہوں نے دِین کی خاطِر اپنا گھر بار چھوڑا، اللہ پاک کی راہ میں ستائے گئے، رَبّ کے دُشمنوں کے ساتھ جنگ کی اور شہید کر دئیے گئے، انہیں اللہ پاک جنّت کے باغات میں داخِل فرمائے گا، وہ باغات جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔
(2):پارہ: 2، سورۂ بقرہ، آیت: 218 میں اللہ پاک فرماتا ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۙ-اُولٰٓىٕكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِؕ-
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ جنہوں نے اللہ کیلئے اپنے گھر بار چھوڑ دئیے