Book Name:Hazrat Adam Aur Qiyam e Jannat

جو شیطان کو اور اس کی دُشمنی کو پہچانتا ہو۔ ہمیں چاہئے کہ عقل مندی کا مُظَاہرہ کریں اور شیطان کو اپنا کھلا دُشمن تسلیم بھی کریں اور اس کے دُشمن بن کر ہی رہیں۔

شیطان کے دُشمن بننا ہے مگر کیسے...!!

حضرت وَہْب بِنْ مُنَبِّہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے شیطان سے پوچھا: اے ملعون! میری اُمَّت میں تمہارا دُشمن کون ہے؟ شیطان بولا: آپ کی اُمَّت میں میرے 15 دُشمن ہیں: (1):آپ خُود (2):انصاف کرنے والا سلطان (3):عاجزی کرنے والا مالدار (4):سچّا تاجِر (جو تجارت میں ڈنڈی نہ مارے، ناپ تول میں کمی نہ کرے، جھوٹ نہ بولے) (5):خوفِ خُدا والا عالِم (6):نصیحت کرنے والا مؤمن (7):رحمدِل مسلمان (8):توبہ پر قائِم رہنے والا (9):حرام کاموں سے بچنے والا(10): ہمیشہ باوُضُو رہنے والا مسلمان (11):کثرت سے صدقہ دینے والا مسلمان (12):حُسْنِ اخلاق والا مسلمان (13):دوسروں کو فائدہ پہنچانے والا (14):صاحِبِ قرآن جو کثرت سے تِلاوت کرنے والا (15):رات کو جب لوگ سوئے ہوں، اس وقت نماز پڑھنے والا۔پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا: میری اُمّت میں تمہارے دوست کون ہیں؟ شیطان بولا: یہ 10 ہیں۔ (1):ظالِم سلطان (2):تکبّر کرنے والا مالدار (3):خیانت کرنے والاتاجِر (4):شرابی (5):چغل خور (6):زِنا (یعنی بدکاری)کرنے والا (7):یتیم کا مال کھانے والا (8):نماز کو اہمیت نہ دینے والا (9):زکوٰۃ نہ دینے والا (10):لمبی اُمِّید (یعنی زیادہ عرصہ زِندہ رہنے کی اُمِّید رکھنے) والا، یہ 10قسم کے لوگ میرے دوست اور میرے بھائی ہیں۔([1])


 

 



[1]...تنبیہ الغافلین، باب عداوۃ الشیطان ومعرفۃ مکایدہ، صفحہ:247۔