Book Name:Hazrat Adam Aur Qiyam e Jannat

72 لاشے اپنے ہاتھوں سے اُٹھا چکے ہیں، اس قیامت نما موقع پر بھی آپ کس اہمیت کے ساتھ شرعِی احکام پر عَمَل کر رہے ہیں...!!

کاش! ہمیں بھی یہ جذبہ، یہ شوق، یہ ذوق اور ایمان کا ایسا کمال نصیب ہو جائے۔ آمِیْن  بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

بیان کا خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! خُلاصۂ کلام یہ کہ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام اور حضرت حوّا رَحمۃُ اللہِ علیہا کو جنّت میں ٹھہرایا گیا، آپ کو پیدا تو زمین کے لئے کیا گیا تھا مگر جنّت میں ٹھہرانے کی حکمتیں تھیں مثلاً *اس ذریعے سے شیطان کی دُشمنی کو واضِح کیا گیا، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ شیطان کو ہمیشہ اپنا دُشمن سمجھیں، اس کی چالوں سے بچیں، اس کے جال میں پھنسنے سے بچ کر جنّت کے رستے پر چلتے چلے جائیں اور*دوسری حکمت یہ کہ اس ذریعے سے دِینی احکام کی اہمیت کو واضِح کیا گیا کہ اگر حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کی ایک خطا  جو گُنَاہ نہیں تھی، وہ جنّت سے باہَر آنے کا سبب بن سکتی ہے تو ہمارے ہزاروں گُنَاہ ہمیں جنّت سے محروم بھی کر سکتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اسلامی احکام کو اہمیت دیں اور ہمیشہ اللہ و رسول کی فرمانبرداری کرتے رہیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی قاعِدہ(Madani Qaida) موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T