Book Name:Hazrat Adam Aur Qiyam e Jannat

ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے:مَدَنی قاعِدہ (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مَدَنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مَدَنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر، اس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

فوم یا گدّا وغیرہ پاک کرنے کا طریقہ

وضاحت: عام طور پر گھروں میں چھوٹے بچّے فوم یا بیڈ کے گدّے(Mattress) وغیرہ پر پیشاب کر دیتے ہیں، پِھر مائیں اس جگہ چند چھینٹے یا گیلا کپڑا لگا دیتی ہیں۔ یاد رکھئے! اس طرح کرنے سے فوم یا گدّا پاک نہیں ہوگا۔ فوم یا گدّے کو پاک کرنے کا طریقہ سُن لیجئے! (1): پہلا طریقہ یہ ہےکہ فوم کو 3مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ اتنی دیر کے لئے چھوڑ دیں کہ قطرے ٹپکنا بند ہو جائیں ، جب تیسری مرتبہ دھونے کے بعد قطرے ٹپکنا بند ہو جائیں تو فوم پاک ہو جائے گا، اسے دھونے کے بعد نچوڑنا ضروری نہیں (2): دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بہتے پانی میں (مثلاً نَل/ ٹونٹی چلا کر اس کے نیچے) فوم کو