Book Name:2 Khatarnak Bhediya
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” کسی مسلمان کو مسکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دعا“یادکروائی جائےگی ۔ وہ دُعایہ ہے:
اَضْحَکَ اللہ سِنَّکَ ۔ (بخاری ، 2 / 403 ، حدیث:3294 )
ترجمہ:اللہ پاک ! آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھے ۔ (مدنی پنج سورہ ، ص 207 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ)72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے ۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث:۵۸۹۷ )
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے ۔
(1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا ۔
(2 ) جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر ) بجا لاؤں گا ۔
(3 ) جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا ۔
(4 ) گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔
(5 ) بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے اتنے نیک اعمال پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا ۔
(6 ) جن نیک اعمالپر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے ) تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا ۔
(7 ) نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد(مثلاًخوفِ خدا ، تقویٰ ، اخلاقیات کی درستی ، دینی کاموں میں ترقی وغیرہ ) کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا ۔