Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool
* کاروبار شروع کرنا ہے * تعلیم حاصِل کرنی ہے * انٹرویو دینے جانا ہے * ہماری کوئی جائِزخواہش ہے، ہم پُوری کرنا چاہ رہے ہیں * کوئی نیک آرزو ہے، اسے حاصِل کرنا چاہتے ہیں، غرض کہ کوئی بھی دُنیوی یا اُخْروِی کام ہے، ہم اس میں کامیابی چاہتے ہیں تو اللہ پاک کی بارگاہ میں وسیلہ ضرور پیش کریں۔ نیک اعمال کا بھی وسیلہ پیش کیا جا سکتا ہے، مثلاً * نئے گھر کا افتتاح کرنا ہے، اس میں قرآن خوانی کر لیں یا کروا لیں * صبح کام کے لئے نکلنے لگے ہیں، مسنون دُعائیں پڑھ لیں، درود شریف پڑھ لیں * کوئی بیمار ہو گیا ہے، ڈاکٹر کے پاس جانے لگے ہیں، اس سے پہلے صدقہ دے لیں، یُوں کسی نہ کسی نیک کام کا وسیلہ ضرور پکڑ لیں، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کامیابی نصیب ہو جائے گی۔
آپ یقین مانیئے! وسیلہ ایسی کمال کی چیز ہے کہ بعض اوقات ایسا کام جو ہمیں بظاہِر بہت مشکل بلکہ ناممکن نظر آ رہا ہوتا ہے، وسیلے کی برکت سے ایسی مشکل ( Hardship ) بھی ٹل جاتی ہے۔ بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے، میرے اور آپ کے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے پچھلی اُمّتوں کے 3 شخصوں کا واقعہ سُنایا، واقعہ ذرا لمبا ہے میں مختصراً عرض کرتا ہوں۔ 3 شخص تھے، وہ کہیں جا رہے تھے، راستے میں تیز بارش ( Rain ) شروع ہو گئی، وہ بارش سے بچنے کے لئے کسی پہاڑ ( Mountain ) کی غار میں چلے گئے، وہ غار ( Cave ) کے اندر تھے، باہَر تیز طوفانی بارش ہو رہی تھی، اسی دوران اچانک ایک بڑا پتھر ٹوٹ کر گِرا اور غار کے مُنہ پر آگیا، غار بند ہو گیا، اندر اندھیرا...!! باہَر نکلنے کا راستہ ہی نہیں ہے۔ بڑی مشکل ہو گئی، اب انہوں نے آپس میں ایک دوسرے کو کہا: آج تک تم نے جتنے نیک عمل کئے ہیں، تمہاری نظر میں ان میں سے جو سب سے اَفْضَل عمل ہے، اللہ