Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool
میں اللہ پاک نے صاف صاف ارشاد فرما دیا:
وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ ترجمہ:اور تلاش کرو طرف اس کے وسیلہ
وسیلہ کا معنیٰ ہے: کُلُّ مَا یُتَوَسَّلُ بِہٖ اِلَی اللہِ یعنی ہر وہ چیز یا کام جس کے ذریعے اللہ پاک کا قرب حاصِل کیا جائے۔ ( [1] ) مثلاً * نماز پڑھنے سے اللہ پاک کا قرب ملتا ہے، لہٰذا یہ بھی ایک وسیلہ ہے * روزہ رکھنے سے اللہ پاک کا قرب ملتا ہے، یہ بھی ایک وسیلہ ہے * زکوٰۃدینے سے * صدقہ و خیرات کرنے سے * حج کرنے سے * عمرہ کرنے سے * تِلاوت کرنے سے * ذِکْر و درود کے ذریعے * غرض ہر نیک کام کے ذریعے اللہ پاک کا قرب ملتا ہے، لہٰذا ہر نیک کام ایک وسیلہ ہے، ایسے ہی * اللہ پاک کے نیک بندوں کا ادب کرنے سے * ان سے محبّت رکھنے سے * ان کی بارگاہ میں حاضِر ہونے سے * ان کی زیارت کرنے سے * ان کا ذِکْر کرنے سے اللہ پاک کی رحمتیں ملتی ہیں، دِل روشن ہوتا ہے، اندر کی سیاہی دھلتی اور اللہ پاک کا قرب نصیب ہوتا ہے، لہٰذایہ اللہ پاک کے نیک بندے، نبی،ولی سب وسیلہ ہیں اور ہمیں حکم دیا گیاہے کہ
وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ ترجمہ:اور تلاش کرو طرف اس کے وسیلہ
یعنی اللہ پاک کے حُضُور وسیلہ تلاش کرو! اگر ہم وسیلہ تلاش کریں گے تو کیا ملے گا؟ فرمایا:
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْن ترجمہ:تاکہ تم کامیاب ہو۔
معلوم ہوا؛ * جب بھی کوئی مشکل آ جائے * پریشانی آجائے * مصیبت آجائے * بیماری * قرض داری آجائے * ہم نے کوئی اَہَم کام کرنا ہو * گھر بنانا یا خریدنا ہے