Kamyabi Ke Teen Usool

Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool

جب سب کچھ قسمت میں  لکھا ہے تو پِیر کیوں...؟

حُضُور داتا گنج بخش علی ہجوری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  بہت بڑے ولئ کامِل ہیں، آپ کو گنج بخش  ( یعنی خزانے لٹانے والے )  اور فیضِ عالَم  ( یعنی جہان کو فیض دینے والے )  کہا جاتا ہے۔ آپ شیخ ابو الحسن خُتَّلی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے مرید تھے، فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں اپنے پِیر صاحِب کو وُضُو کروا رہا تھا، اچانک میرے دِل میں خیال آیا کہ جب سب کچھ تقدیر  میں لکھا جا چکا ہے تو پِھر لوگ پیر کی غُلامی اختیار کیوں کرتے ہیں...؟ یہ خیال آپ کے صِرْف دِل میں آیا تھا مگر قربان جائیے! پِیر آخِر پِیر ہوتا ہے، شیخ ابو الحسن خُتَّلی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا: بیٹا! تمہارے دِل کا خیال میں نے جان لیا ہے۔ پِھر آپ کے اس اشکال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ پاک کے ہر حکم کے لئے کوئی سبب ہوتا ہے  ( یعنی یہ دُنیا دَارُ الْاَسْبَاب ہے، یہاں جو کچھ ہوتا ہے، اَسْباب کے تحت ہی ہوتا ہے ) ،لہٰذا جب اللہ پاک کسی سپاہی کے بیٹے کو تاج و تخت عطا فرمانا چاہتا ہے تو اسے توبہ کی توفیق دے کر اپنے کسی محبوب  ( یعنی ولیُّ اللہ )  کی خِدْمت کی سعادت عطا فرما دیتا ہے، پِھر اسی خِدْمت کی برکت سے اسے عزّت و شان  ( Dignity )  عطا کی جاتی ہے۔ ( [1] )  

پِیر کی ضرورت سب کو ہے

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ وَ جَاهِدُوْا فِیْ سَبِیْلِهٖ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۵)  ( پارہ6،المائدۃ:35 )

ترجمہ کنزُ العِرفان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔


 

 



[1]...کَشْفُ الْمَحْجُوْب، صفحہ:245 بتغیر قلیل۔