Kamyabi Ke Teen Usool

Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool

میں نکلا کرتے تو غیر مسلم آپ کو دیکھ کر ہی کلمہ پڑھ لیا کرتے تھے۔ ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ! ایسی شان تھی، اس کے باوُجُود جب آپ کچھ بڑے ہوئے تو والدہ محترمہ نے فرمایا: بیٹا! جب تک پِیر کامِل کا دامن نہیں پکڑو گے، اس وقت تک معرفت حاصِل نہیں ہو گی۔ عرض کیا: امی جان! مجھے ظاہِری مرشد کی کیا حاجت ہے؟ میرے پِیر تو خُود حُضُور پُر نُور  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہیں۔ والدہ محترمہ بھی بڑی ولیۂ کامِلہ تھیں، فرمایا: بیٹا! ظاہِری مرشد بھی ضروری ہے، اس کے بغیر اللہ پاک کی معرفت ملنا مشکل ہے۔ چنانچہ سلطان باہُو  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے والدہ کے حکم پر لَبَّیْک کہا اور پِیر سید عبد الرحمٰن جیلانی دہلوی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے ہاتھ پر بیعت فرما لی۔  ( [2] )

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا؛ کوئی کامِل ہے یا ناقِص، اُونچے رُتبے والا ہے یا نہیں، نیکو کار ہے یا گنہگار سب کو چاہئے کہ کسی جامِع شرائط پِیر کے ہاتھ پر بیعت لازمی کریں، کیونکہ اللہ پاک کی معرفت، اس کے قرب کی منزلیں پِیر کے وسیلے ہی سے حاصِل ہوتی ہیں۔ لہٰذا جو اب تک کسی بھی پِیر کامِل کے ہاتھ پر بیعت نہیں ہوئے، ان کے لئے مشورہ ہے کہ  * دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت  ( Spiritual Personality ) ، کروڑوں مریدوں کے پِیر کامِل  * آج کے دور میں دُنیا بھر میں سنتوں کا ڈنکا بجانے والے  * کروڑوں کی زندگیاں تبدیل فرمانے والے * بےنمازیوں کو نمازی بنانے والے  * گنہگاروں کو توبہ کروانے والے  * کروڑوں لوگوں کو سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنانے والے  * دُنیا کے گندے گُنَاہوں بھرے عشقِ مجازی میں بھٹکنے والوں کو عشقِ رسول اور  


 

 



[1]...مناقب سلطانی، فصل دوم، صفحہ:21۔

[2]...مناقب سلطانی، فصل سوم، صفحہ:53 خلاصۃً۔