Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool
رہو گے حفظِ الہٰی میں رات دن محفوظ رسول پاک پر شام و سحر درود پڑھو
ہزار درد کو یہ ایک دوا کفایت ہے جو پیش آئے ذرا بھی خطرہ درود پڑھو ( [1] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ وَ جَاهِدُوْا فِیْ سَبِیْلِهٖ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۵) صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ:6، سورۂ مائدہ کی آیت:35 سننے کی سعادَت حاصِل کی۔ اس آیتِ کریمہ میں فلاح و کامیابی ( Success ) کے 3 اَہَم اُصُول ( Principles ) بیان کئے گئے ہیں۔
ارشاد ہوتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ ترجمہ:اے وہ لوگو جو ایمان لا چکے ڈرو اللہ سے
یہ کامیابی کا پہلا اُصُول ہے: تقویٰ اختیار کرنا۔چاہے ہم کوئی بھی کام کرنے جا رہے ہوں، اس میں ہمیں کامیابی چاہئے اور مستقل کامیابی چاہئے، ایسی کامیابی جو صِرْف دُنیا کی حد تک نہ ہو بلکہ آخرت میں بھی کام آئے، ایسی کامیابی کے لئے اس کام میں تقویٰ اختیار کیا جائے۔ مثلاً* آپ کوئی کاروبار ( Business ) کرنے جا رہے ہیں * اس میں سُودی لین دَین سے بچیں * لوگوں کو دھوکہ دینے سے بچیں * جھوٹ بولنے اور جھوٹی قسم کھانے