Kamyabi Ke Teen Usool

Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool

مشق  ( Practice )  کی ہے لیکن اس نے اپنا دِماغ اور محنت ایک فضول کام میں لگائی ہے، اس لئے یہ سزا کا بھی حق دار ہے۔  ( [1] )

ہمارے ہاں بھی بعض لوگ ایسے کاموں میں زور آزمائی کر رہے ہوتے ہیں، کام بالکل فضول ہے، بےفائدہ  ( Useless )  ہے، نہ اس میں دُنیا کا نفع  ( Profit )  ہے نہ آخرت کا فائدہ ہے مگر اس میں محنت ایسی جم کر کرتے ہیں کہ اچھے اچھوں کو اُن پر رشک آتا ہے۔ ایسی محنت کا کچھ فائدہ  ( Benefit )  نہیں، محنت ان کاموں میں کرو جو دُنیا میں بھی کامیابی دِلائیں اور آخرت میں بھی بیڑا پار ہونے کا سبب بن جائیں۔ لہٰذا محنت کرو! فِیْ سَبِیْلِہٖ یعنی اللہ پاک کے رستے میں کرو!

یہ 3 اُصُول ہیں:  ( 1 ) : تقویٰ  ( 2 ) : وسیلہ  ( 3 ) : محنت فِیْ سَبِیْلِ اللہ۔ یہ 3اُصُول اپنائیں گے تو کیا ملے گا؟ اللہ پاک نے فرمایا:

لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ                                                                                                                            ترجمہ:تاکہ تم کامیاب ہو۔

 * دُنیا میں  * آخرت میں  * اس زندگی میں  * موت کے بعد والی زندگی میں  * زِندگی کے ہر ہر میدان میں  * قبر میں  * حشر میں  * میزان پر  * پُل صراط پر ہر جگہ کامیابی مل جائے گی۔

وسیلہ کیا ہے؟

پیارے اسلامی بھائیو! کامیابی کے یہ تینوں اُصُول ہی اپنی جگہ بہت اہمیت  ( Importance )  رکھتے ہیں، البتہ ان میں سے ایک اُصُول جس سے عموماً غفلت برتی جاتی ہے اور بعض لوگ تو اس حوالے سے وسوسوں کا شکار بھی ہوتے ہیں، وہ اُصُول ہے: وسیلہ۔ اس آیتِ کریمہ


 

 



[1]...علم اور علماء کی اہمیت، صفحہ:18۔