Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool
بھی کوئی کام کرنا ہو * کاروبار کرنا ہو * تعلیم حاصِل کرنی ہو * شادِی بیاہ کا معاملہ ہو * اپنا گھر بنانا ہو یا خریدنا ہو، کوئی بھی کام کرنا ہو، اگراس میں کامیابی اور مستقل کامیابی چاہتے ہیں تو وہ کام کرنے سے پہلے اللہ پاک کے قرب کا وسیلہ تلاش کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کامیابی نصیب ہو گی۔ پِھر اللہ پاک نے فرمایا:
وَ جَاهِدُوْا فِیْ سَبِیْلِهٖ ترجمہ:اور کوشش کرو اللہ کے راستے میں
یہ کامیابی کا تیسرا اُصُول ہے: اللہ پاک کی راہ میں خُوب کوشش کرنا۔ یہ کامیابی کا وہ اَہَم اُصُول ہے کہ اس کے بغیر کامیابی شروع ہی نہیں ہوتی۔
ہمارے ہاں بہت سارے لوگوں کی ایسی نفسیات ہوتی ہیں کہ وہ چاہتے ہیں؛ بس چھت کھلے، کہیں آسمان سے کامیابی گِرے اور سیدھی میرے قدموں میں پہنچ جائے، کسی صاحِبِ نظر کی مجھ پر نظر پڑے اور میں لمحہ بھر میں دُنیا کا کامیاب ترین انسان بن جاؤں...!! یہ صِرْف ایک خواب ہے، بعض دفعہ اللہ پاک کے کسی نیک بندے کی نظر پڑ بھی جاتی ہے، وہ ایک ہی نظر دُنیا و آخرت سنوار بھی دیتی ہے مگر یہ کبھی کبھار ہوتا ہے، عام حالات یہی ہیں کہ کامیابی حاصِل کرنے کے لئے ہمیں محنت ہی کرنی پڑتی ہے، لہٰذا اگر کامیابی چاہتے ہیں تو خُوب محنت کریں اور یہ محنت کرنی کس انداز پر ہے؟ فرمایا:
فِیْ سَبِیْلِهٖ ترجمہ: اللہ کے راستے میں
محنت کرنے کے بھی مختلف زاویے ( Perspectives ) ہوتے ہیں، کچھ لوگ گُنَاہوں بھرے کاموں میں محنت کرتے ہیں، کچھ لوگ فضولیات میں محنت کرتے ہیں، کچھ لوگ محنت کرتے ہیں مگر ان کا مقصد ( Purpose ) صِرْف مال، دولت، دُنیوی عزّت و شہرت اور نام کمانا ہوتا ہے۔ اس سے بھی بعض دفعہ کامیابی تو مل جاتی ہے مگر وہ عارضی ( Temporary )