Kamyabi Ke Teen Usool

Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

 ( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی )

مسئلہ: تشہد ( یعنی التحیات )  میں کلمہ  شہادت پڑھتے ہوئے اُنگلی کے ذریعے اشارہ کرنا سنّت ہے۔

وضاحت: کچھ لوگ التحیات میں شہادت کی اُنگلی کو سلام پھیرنے تک حرکت دیتے  رہتے ہیں ، یہ درست نہیں ہے،درست انداز یہ ہے کہ جب نمازی التحیات میں کلمہ شہادت ( اَشْهَدُ اَن لَّا اِلٰهَ اِلَّا ﷲ )  پر پہنچے ، تو دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی اور ساتھ والی اُنگلی بند کرے، انگوٹھے اور بیچ کی اُنگلی کا حلقہ بنائے اورلَا پر شہادت  کی اُنگلی اٹھائے اور اِلَّاپررکھ دے اورسب اُنگلیاں پہلےکی طرح سیدھی کرلے ۔ ( [1] )   اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات  ( وظیفہ )

یَاجَلِیْلُ

جوکوئی 10 بار  یَاجَلِیْلُ پڑھ کر اپنے مال واسباب اور رقم وغیرہ پر دم کر دے تو  اس کا مال وغیرہ چوری سے محفوظ رہے گا۔  ( [2] ) اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:530، حصہ:3 خلاصۃً۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:252۔