Book Name:Kamyabi Ke Teen Usool
* عشقِ مدینہ کے جام پِلانے والے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کے مرید ہو جائیے! الحمد للہ! شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے سلسلے میں بیعت کرتے یعنی قادِری، رضوی ، عطّاری بناتے ہیں اور حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا فرمانِ عالی شان ہے: میرا کوئی مرید بغیر توبہ کے نہیں مرے گا۔ ( [1] )
اللہ پاک ہمیں جامع شرائط پِیر کے ہاتھ پر بیعت کر کے نیک رستے کا مسافِر بننے، اللہ پاک کے قرب کا وسیلہ ڈھونڈنے، وسیلے کی برکتیں پانے اور اس ذریعے سے دُنیا و آخرت کے ہر امتحان میں کامیاب ہونے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے: ( Dar-ul-Ifta Ahlesunnat ) ( دارالافتاء اہلسنت ) ۔ یہ ایپلی کیشن Android اور IOS دونوں طرح کی ڈیوائسز سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، اس موبائل ایپلی کیشن میں * مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات آڈیو، ویڈیو اور ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں * احکامِ تجارت * فرض علوم کورس * اور تجارت کورس بھی اس ایپلی کیشن میں شامِل ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد